روس اور جاپان کے خلا بازوں نے خلا میں بیڈمنٹن کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی

12:56 PM, 8 Feb, 2018

لندن : بیڈمنٹن کا شوق دنیا سے باہر ،، خلا میں میں پہنچ گیا ،روس اور جاپان کے خلا بازوں نے خلا میں بیڈمنٹن کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار بیڈ منٹن کا کھیل دنیا سے باہر خلامیں کھیلاگیا ۔ یہ پہلی بار ہے کہخلا میں بیڈ منٹن میچ کا دلچسپ اور حیران کُن مقابلہ ہوا۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ کھڑے رہنا ممکن نہیں،وہاں امریکا ، روس اور جاپان کے خلابازوں نے بیڈمنٹن کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔


اس پہلے  تاریخی میچ میں کوئی اسکور نہ رکھا گیا تھا ۔جس کے باعث چاروں ہی کھلاڑی تاریخی میچ کے فاتح قرار پائے۔

مزیدخبریں