سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے 7فلموں کی پیشکش ٹھکرادی

12:06 PM, 8 Feb, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے نکھرے اپنے فلمی کیریئر کی شروعا ت میں ہی ساتویں آسمان کو چھونے لگ گیا ہے اور انہوں نے اب تک 7 فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان جن کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ ‘کے رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے جبکہ اداکارہ اپنی پہلی فلم حاصل کرنے کے بعد اب تک 7 فلموں کوسائن کرنے سے انکار کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیشکشیں ٹھکرانے کی وجہ فلموں میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کسی بڑے ہیرو کا نہ ہونا ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوآموز اداکارہ شاہد کپور اور ہریتک روشن کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیف علی خان کی بیٹی نے بعض فلمسازوں کے سکرپٹ بھی سننے سے انکار کردیا تھا مگر والدہ کی مداخلت کے بعد ایک سکرپٹ سننے پر اکتفا کیا۔واضح رہے کہ سارہ خان نے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم بھی سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی مرضی سے کام کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

مزیدخبریں