سویٹزرلینڈ کے پر فضا مقام پر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی وریندر سہواگ الیون کے چیللنج کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں ، میچز شیڈیول کے مطابق 8 اور 9 فروری کو ہوں گے ۔اس سے پہلے پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں کے پیغام دیا ہے ۔
شاہد آفریدی نے برفانی علاقے میں پریکٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالکل اسی طرح کا موسم ہمارے ملکوں ( پاکستان اور انڈیا ) میں بھی ہوتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ایسے مقامات پر بھی کرکٹ کھیلیں ۔تا کہ لوگوں کو اس خاص انٹرٹینمنٹ سے خوش کیا جا سکے ۔
واضح رہے آفریدی رائلز کی قیادت کریں گے جبکہ وریندر سہواگ ڈائمنڈز کی قیادت کریں اور دونوں ٹیمیں دو ٹی 20 میچز کھیلیں گی ۔شاہد آفریدی نے اپنے اس تجربے کی خوشی بیان کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ "میں آئس ٹی 20 چیلنج کے لیے تیار ہوں ،سوئٹرزلینڈ میں ہوںے والے ان اہم آئس کرکٹ میچوں میں اہم ترین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔
- Bahut time se koi interesting challenge saamne nahi aaya. But this Feb 8th & 9th is going to be interesting. I am ready for the #IceCricketChallenge in Switzerland where some of the top cricketers will play Cricket on Ice @IceCricketCH #Pakistan pic.twitter.com/ULaqnW4uEy
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 5, 2018