اردن کے شاہ عبداللہ دوئم دوروزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

09:15 AM, 8 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

اسلام آباد:اردن کے شاہ عبداللہ آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ دوئم صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ شاہ عبداللہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ شاہ عبداللہ اپنے قیام کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

مزیدخبریں