لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ مدثر نذر، سینیئر جنرل مینیجر اکیڈمیز علی ضیااور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہوں گے۔
دوسری جانب انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل کے دوران دبئی اور شارجہ نہیں جائے گی، کیونکہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔