گوجرانوالہ: گھریلو خواتین ماڈلز بن گئیں، گھر کی رانیوں نے ریمپ پر کیسے رونق لگائی ۔ریمپ پر واک کرتیں شادیوں کے جوڑے پہنے یہ ہے گوجرانوالہ کی کڑیاں جو سج دھج کرآئی ہیں، بیوٹی پارلر نے خواتین کا میک اپ فری کیا تو گھریلو خواتین ماڈل بن گئیٕں۔ماڈلز کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے خواتین میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے اور پیشے سے منسلک خواتین کو جدید ڈیزائننگ اور میک اپ کے نئے سٹائل سے متعارف کروایا جا سکتا۔