لندن: موجودہ دور میں ای سیگریٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ماہر ین نے انکشاف کیا ہے کہ ای سیگریٹ کا استعمال عام سیگریٹ سے قدرے محفوظ ہے اور یہ لوگوں کو سیگریٹ کے مقابلے میں کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن میں اس حوالے سے کام کی قیادت کرنیوالے ماہر صحت لائن شہاب کا کہنا تھا کہ تحقیق نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ای سیگریٹ اور نیکوٹین ریپلیسمینٹ تھیریپی (این ٹی آر) کا استعمال سیگریٹ نوشی سے کم خطرناک ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے بھی بہت کم خطرات سامنے آتے ہیں۔