انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنا بہت جلد ممکن ہو جائیگا مگر کیسے ؟

09:54 PM, 8 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک: سٹارٹریک فلموں کی طرح انسانوں کو توانائی میں بدل کر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا اگلے چند عشروں میں ممکن ہو جائے گا۔

جاپانی نژاد امریکی ماہرِ طبعیات میشیو کاکو نے کہا ہے کہ ”ٹیلی پورٹیشن“ کا یہ عمل اس صدی کے آخر تک قابلِ عمل ہوجائے گا اور پلک جھپکتے ہی انسانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جاسکے گا۔

میشیو کا کہنا ہے کہ کوانٹم ٹیلی پورٹیشن کے ذریعے اب ایٹمی ذرات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا گیا اور بہت جلد مادے کی مزید پیچیدہ قسم ایک سالمہ (مالیکیول) کو ٹیلی پورٹ کرنا ممکن ہوگا اور اس دوران اصل معلومات بھی ضائع نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں