عمران خان اور شیخ رشید سمیت 85اراکین اسمبلی کےگوشواروں میں تضاد

09:29 PM, 8 Feb, 2017

اسلام آباد: دوسروں کے اثاثوں پر انگلیاں اٹھانے والے کپتان خودہی اس کی لپیٹ میں آگئے۔عمران خان اور شیخ رشید سمیت 85اراکین قومی اسمبلی کے گوشوارے مبہم نکلے، الیکشن کمیشن نے وضاحت مانگ لی ۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشواروں کی چھان بین کا عمل جاری ہے جس میں گوشواروں میں تضاد آنے عمران خان سمیت 85 اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس بھیج دئیے گئے۔دوسروں کے اثاثوں اور گوشواروں پرانگلیاں اٹھانے والے کپتان خود بھی زد میں آگئے۔الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں تضادآنے پر عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹس جاری کیے توکپتان جھٹ سے الیکشن کمیشن کو ذمہ داریا ں گنوانے لگے۔چیئرمین تحریک انصاف کامزیدکہناتھا کہ وزیر اعظم عدالت کو کچھ نہیں بتا رہے شاید الیکشن کمیشن کو ہی کچھ بتا دیں ۔

مزیدخبریں