بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ’’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے ٹرین کے مناظر کی مزاحیہ ویڈیو بنا کرسب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے کنگ خان کی شہرہ آفاق فلم ’’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے ٹرین کے مناظر کی مزاحیہ ویڈیو بنا کرسب کو ہنسنے پر مجبور کردیا جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

08:51 PM, 8 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے کنگ خان کی شہرہ آفاق فلم ’’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے ٹرین کے مناظر کی مزاحیہ ویڈیو بنا کرسب کو ہنسنے پر مجبور کردیا جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی شرارتوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کی شرارتوں سے محظوظ ہوتے رہتے ہیں جب کہ انہوں نے پاکستانی سنگرطاہر شاہ کے گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ کی نقل اتار کربھی سب کو حیران کردیا تھا لیکن اب رنویر نے اپنی ہی انڈسٹری کے کنگ کی فلم کا مذاق بنا ڈالا ہے۔

رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم ’’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘‘ میں فلمائے گئے ان آخری مناظر کی نقل اتاری ہے جس میں شاہ رخ کاجول کو ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اپنا ہاتھ دیتے ہیں جب کہ رنویر نے اس کلپ کی نقل اتارتے ہوئے لڑکی کی بجائے ایک موٹے شخص کا انتخاب کیا۔رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے انداز میں ٹرین پرچڑھنے کے لیے ہاتھ دیتے ہیں اور کاجول کے انداز میں دوڑتے ہوئے ایک شخص کا ہاتھ پکڑتے ہی گیٹ سے گرپڑتے ہیں جب کہ اداکار کی مزاحیہ ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزیدخبریں