سلمان خان لولیا ونتر دونوں کے درمیان ناصرف فاصلے سمٹ رہے ہیں بلکہ محبتیں بڑھ بھی رہی ہیں

ممبئی: کترینہ سے طوفانی عشق کے خاتمے کے بعد سلمان خان کی رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل لولیا ونتر سے قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے تعلقات میں کھنچاؤ کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کے خاتمے کے بعد منعقدہ تقریب میں ایک ساتھ بھرپور شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ دونوں کے درمیان ناصرف فاصلے سمٹ رہے ہیں بلکہ محبتیں بڑھ بھی رہی ہیں۔

08:07 PM, 8 Feb, 2017

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان ہدایت کارکبیرخان کی فلم ٹیوب لائٹ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ گزشتہ دنوں زوروشور سے جاری تھی تاہم اب فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ہدایتکارکی جانب سے ایک پارٹی رکھی گئی ہے۔

پارٹی میں فلم کی پوری ٹیم توشامل تھی ہی لیکن اداکارسلمان خان اکیلے نہیں بلکہ رومانیہ کی ماڈل اوران کی گہری دوست لولیا وینتربھی آگے آگے ان کے ہمراہ تھیں۔

سلمان خان لولیا کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں آئے جہاں وہ کالے رنگ کے کپڑوں میں الگ ہی نظرآرہی تھیں جب کہ اداکارسلمان خان بھی انہیں کہیں جانے نہیں دے رہے تھے اوردونوں پوری پارٹی کے دوران ایک جوڑے کی طرح ساتھ ساتھ ہی نظرآئے۔

مزیدخبریں