لاہور: پاکستان کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستان کی محبت میں گرفتار ہو گئیں ۔سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم آسٹریلوی شہری ہیں۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سے محبت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار آنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہ آپ کسی مصالحے کا پہلی مرتبہ تجربہ کررہے ہوں اور ایک مرتبہ چکھ کر ہی آپ اس کے گرویدہ ہوجائیں۔ پاکستان آنے والا بھی اسی طرح اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا آبائی ملک آسٹریلیا ہے لیکن شادی کے بعد انہوں نے ناصرف پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرلی ہے بلکہ مختلف تقاریب میں بھی انتہائی فعال انداز میں نظر آتی ہیں اور اس کی وجہ وہ پاکستان سے محبت کو قرار دیتی ہیں۔