دمشق: شامی صدر نے انسان دشمنی میں وہ کردیا جو جانور بھی نہیں کرتے، لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشل نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق کے شمال میں 'صیدانیا' میں لال عمارت میں ہر روز ہر وقت خون بہتا رہا، بشار الاسد نے مخالفین کو قید خانوں میں اذیتیں دے دے کر قتل کیا۔
نہ کوئی مقدمہ، نہ سماعت ، آہنی دیواروں کے پیچھے سسکتی آہوں کو سننے والا کوئی نہ تھا،تشدد کے مختلف حربے استعمال کیے گئے۔قیدی مر جاتا تو خاموشی سے قید خانے کے اندر ہی دفنا دیا جاتا۔
ایمنسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل عام اور جنگی جرائم کا یہ سلسلہ بدستورجاری ہے۔