ترکی میں سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

05:23 PM, 8 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکی میں مزید 4464 سرکاری ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔ ترک حکومت نے ناکام بغاوت کے تقریباً سات مہینے بعد ایک بار پھر ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے جاری ہونے والے فرمان کا اطلاق 4464 ملازمین پر ہو گا۔ برطرف کیے جانے والوں میں زیادہ تعداد وزارت تعلیم کے ملازمین کی ہے تاہم ان میں پولیس کے ارکان کے ساتھ ساتھ سرکاری ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

انقرہ حکومت ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد ملازمین کو برطرف کر چکی ہے جبکہ اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اردوان نے پندرہ جولائی 2016ء کی ناکام بغاوت کے بعد جلد ہی ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔

مزیدخبریں