ممبئی :فلم نگری ایک ایسی دنیا ہے جہاں ہزاروں چہرے آتے ہیں اور کئی اپنی پہچان بنا کر اُسکو قائم رکھتے ہیں لیکن کچھ پہچان بنانے کے باوجود بھی گمنام ہو جاتے ہیں۔ایسی ہی کئی ماضی کی ادکارائیں جنہوں نے شروعات ہی ہٹ فلموں سے کی اور اب کے بالی ووڈ ہیروز کے ساتھ بلاک بسٹر فلمیں کی لیکن اِن ادکاروں کے مقابلے میں وہ جانے کہاں کھو گئیں۔
گریسی سنگھ
فلم لگان میں عامر خان کے مد مقابل کام کرنے والی گریسی نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا اور وہ دوبارہ کبھی فلموں کی زینت نہ بنیں ۔گریسی نے نہ صرف لگان جیسی شہرہ آفاق فلم کی بلکہ منا بھائی ایم بی بی ایس بھی کی تھی۔
عائشہ جھلکا
عامر خان کے ساتھ فلم جو جیتا وہی سکندر میں کام کرنے والی عائشہ بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکاراﺅں میں شمار ہوتی تھی اور عائشہ نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کھلاڑی میں بھی کام کیا تھا۔شادی کے بعد وہ دوبارہ کبھی نظر نہیں آئیں۔
بھاگیہ شری
بھاگیہ نے اپنے کرئیر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم میں نے پیار کیا کے ساتھ کیا اور یہ فلم ایک ہٹ ثابت ہوئی ۔شومئی قسمت اس کے بعد بھاگیہ کی کوئی فلم کامیاب نہ ہو سکی اور بھاگیہ نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی۔
سومی علی
9سال تک سلو بھائی کی گرل فرینڈ رہنے والی سومی نے سلمان ،عامر ،شاہ رخ کے ساتھ کام کیا لیکن سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔
مندا کنی
رام تیری گنگا میلی سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ نے کچھ فلمیں کرنے کے بعد شادی کر لی۔کہا یہ جاتا ہے کہ مندا کے تعلقات انڈر ورلڈ کے ڈان داﺅد ابراہیم کے ساتھ تھے جس کی وجہ سے مندا کا فلمی کرئیر تباہ ہو گیا۔
انوا گروال
فلم عاشقی سے رات و رات شہرت پانے والی اس اداکارہ کو 1999مین ایک خوفناک حادثہ پیش آیاجس میں وہ بری طرح مفلوج ہوئیں اور پھر ہمیشہ کے لیے فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔
مینا کشی
مینا نے صرف 17سال کی عمر میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا اور فلم ہیرو اور گھاتک جیسی کامیاب فلمیں دیں لیکن گھاتک ان کی آخری فلم تھی۔اس کے بعد وہ کبھی نظر نہیں آئیں۔