چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں حیرت انگیز اضافہ

چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں حیرت انگیز اضافہ

بیجنگ :چین میں متنازع ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کے بعد بچوں کی شرح پیدائش میں گزشتہ برس کے دوران حیرت انگیز طور پر گیارہ فی صد اضافہ ہوا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق دوہزار پندرہ میں ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کے بعد چین میں گزشتہ برس ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ستر ہزار بچے پیدا ہوئے۔


ان میں سے پینتالیس فی صد وہ بچے ہیں جو اپنے خاندان کے دوسرے بچے ہیں۔چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے جوڑوں کو ایک بچے کی ولادت تک محدود کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے آبادی میں جنسی عدم توازن جیسے مسائل پیدا ہوگئے۔ملک میں عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد روکنے کے لئے حکومت نے یکم جنوری 2016 سے " بچے دو ہی اچھے" کی پالیسی اپنائی گئی۔