نئی دہلی :لال بیگ کا نام آتے ہی لوگ نفرت کا اظہار کرتے ہیں ،لال بیگ کی رہائش عام طور پر واش روم اور گٹر میں ہوتی ہے،لیکن چنائی کی ایک 42 سالہ خاتون کی کھوپڑی میں لال بیگ ناک کے راستے گھس گیا،ڈاکٹروں نے 45 منٹ کے پراسس کے بعد اسے نکالا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سو رہی تھیں کہ اسے اپنے کھوپڑی میں کچھ محسوس ہوا جس پر اس نے اپنی کام والی کو بلایا، جو اسے قریبی کلینک پر لے گئی،جہاں ڈاکٹروں نے اس لال بیگ کو باہر نکالا، اور اس کی فوٹیج بھی بنائی۔