سیالکوٹ: غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ: غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ: سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہاب پورہ میں غیرت کے نام پر شوہر ذیشان نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون کی ذیشان سے 10 سال قبل شادی ہوئی تھی اور انکی چار بیٹیاں ہیں۔ ادھر شکر گڑھ کے نواحی گاؤں دین پور میں 10 روز قبل باپ کے ہاتھوں زندہ دفن کی جانیوالی دوسری بچی زینب بھی دم توڑ گئی۔ بچی 10 روز سے اسپتال میں زیر علاج تھی۔ سفاک باپ نے کچھ روز پہلے دو بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا تھا۔ زینب کی کمسن بہن واقعے کے روز ہی دم توڑ گئی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں