سان فرانسسکو :سات مسلم ملکوں پر سفری پابندی سے متعلق سان فرانسسکوکی اپیلٹ کورٹ میں سماعت کے دوران محکمہ انصاف کے وکیل سے ججز نے سخت سوالات کیے۔کیا پابندی مذہبی امتیاز کے زمرے میں تو نہیں آتی؟پابندی زدہ ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں توشواہد پیش کئے جائیں ؟
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پابندی معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ اپیلٹ کورٹ پہنچ گئی ۔سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں مقدمے کی ایک گھنٹے سماعت ہوئی جہاںتین ججز پرمشتمل پینل نے ٹرمپ کی قانونی ٹیم سے سخت سوالات کیے۔وکیل ٹرمپ انتظامیہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی حکم نامے کومعطل کرکے عدالت نےنیشنل سیکیورٹی کے معاملات میں مداخلت کی۔
جج نے جواب دیا قانون کی اصل تشریح کرنا اور حکومتی فیصلوں پر چیک رکھنا عدالت ہی کا کام ہے۔
ججز نے استفسار کیا کہ پابندی زدہ ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں توشواہد پیش کئے جائیں ؟وکیل ٹرمپ انتظامیہ نے کہافی الحال اس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے اپیل پر فیصلہ جلد دئیے جانے کاامکان ہے۔