کراچی: پورٹ ٹرسٹ پر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 50ہزار 517کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی، جس میں ایک لاکھ18 ہزار788 ٹن درآمدی اور 31 ہزار729 ٹن برآمدی کارگو شامل ہیں۔دو روز قبل پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران80 ہزار 680ٹن خشک کارگو اور 29ہزار 108ٹن آئل مائع کارگو درآمد کئے گئے۔
جبکہ برآمدی کارگو میں 30ہزار 229ٹن خشک اور 1ہزار 500آئل مائع کارگو شامل تھے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پر گزشتہ 24گھنٹوں میں مجموعی طور پر 5جہاز لنگر انداز ہوئے اور8 جہاز کارگو لیکر روانہ ہوئے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 7جہازوں کی آمد اور 7جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔