پاکستان 2030میں دنیا کی پہلی 32بڑی منڈیوں میں شمار ہو گا

01:07 PM, 8 Feb, 2017

اسلام آبادپرائز واٹر ہاﺅس کاپرس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دینا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی 32 منڈیوں کی نشاندہی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2030تک پاکستانی معیشت دنیا کی بیسویں بڑی منڈی بن جائے گی۔ دی لانگ ویو کے نام سے شائع کردہ رپورٹ میں دنیا کی32بڑی معیشتوں کا جائزہ لیا گیا ہے ان کی مرتب کردہ رپورٹ میں پاکستان نمبر 20پر موجود ہے۔
اس پہلے وال سٹریٹ جرنل بلومبر گ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان معیشت کی تیز ترقی کی نشاندہی کی تھی اب پرائز واٹر ہاوس کاپرس نے پاکستان کو ایک بڑی منڈی کے طور پر پیش کیا ہے۔رپورٹ میں چین پہلے، امریکا دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پرائز واٹر ہاوس کاپرس رپورٹ میں ان 32 ممالک کے ترقیاتی منصوبوں، خریداری کی طاقت،پیدواری صلاحیت اور عالمی مجموعی ملکی پیداوار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں