گلف رینٹل پاورکیس'راجہ پرویز اشرف کوعدالت نے طلب کرلیا

01:03 PM, 8 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: گلف رینٹل پاورکیس میں نیب کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے راجہ پرویزاشرف کی طلبی کے سمن جاری کیے۔ریفرنس میں مزید آٹھ ملزمان کوبھی طلب کیا گیا ہے۔

ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔گلف رینٹل پاور راجہ پرویز اشرف کے خلاف دسواں نیب ریفرنس ہے۔

مزیدخبریں