امریکا جانے والوں سے سو شل میڈیا پاس ورڈ بھی پوچھنے پر غور

11:46 AM, 8 Feb, 2017

واشنگٹن: امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے ویزا حاصل کرنے والے افراد سے ان کے سوشل میڈیا پاس ورڈ کے بارے میں سوال کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد ان کے پس منظر کے حوالے سے مزید حقائق کو جاننا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں ماضی کی جانچ پڑتال کا نظام بہت کمزور ہے۔

اسی لیے ہمارے لیے بھی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے لہذا پاس ورڈ ملنے کی صورت میں ہم خود دیکھ سکیں گے کہ وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں اور اگر وہ اس حوالے سے تعاون نہیں کریں گے تو پھر امریکا میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ جان کیلی نے بتایا کہ فی الحال اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں