کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے شازیہ مری کے خلاف ثبوت اور تحریری دستاویزات جمع کرا دیئے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف دیا کہ شازیہ مری کی ڈگری کو جعلی اور اسے اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔
نااہلی سے بچنے کیلیے ڈگری سے مماثلت رکھنے والا جعلی شناختی کارڈ بھی بنوایا۔ شازیہ مری نے جعلسازی کے ذریعے ڈگری نکلوائی۔ شازیہ مری نے 2002 کے عام انتخابات میں جامعہ کراچی سے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری پر الیکشن لڑا۔۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں