”بالی ووڈ کرئیر پاکستانی فنکاروں کے لیے پائیدار نہیں“

11:29 AM, 8 Feb, 2017

لاہور:پاکستان فلم اندسٹری کے زوال کی وجہ سے بہت سے اداکاروں نے بالی ووڈ کا رُخ کیا تھا ۔لیکن پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے اب مزید کام ملنے کی امید نظر نہیں ااتی ۔لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ میں کام کرنا پاکستانی فنکاروں کے لیے موزوں نہیں۔پاکستانی دراموں سے شہرت پانے والے یورپین خدوخال کے مالک میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ”بالی ووڈ کرئیر پاکستانی فنکاروں کے لیے پائیدار نہیں“۔

میکال نئی آے والی پاکستانی فلم میں بطور ہیرو کام کر رہے ہین۔اس فلم کا نام ”اے دل میر ے چل رے“ ہے اور فلم کے ہدایت کار جمال شیخ ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ،جاوید بشیر،ثناءسرفراز،سارا سرفراز اور سلمان حیدر شامل ہیں۔فلم کی عکس بندی لاہور اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں