اسلام آباد: رواں ماہ 2017 کا پہلا چاند گرہن اور پہلا سورج گرہن ہو گا، ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال کے دوران دو چاند گرہن اور دوسورج گرہن ہوں گے جبکہ چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔پہلا چاند گرہن 11 فروری بروز ہفتہ کو لگے گا جو 3بجکر 34منٹ پر شروع ہو گا اور 7 بجکر 53منٹ تک رہے گا، دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست بروز سوموار اور منگل کی درمیانی شب لگے گا۔
یہ گرہن 8 بجکر 50منٹ پر شروع ہوگا اور 1 بجکر 50منٹ تک رہے گا۔26فروری بروز اتوار کو سورج گرہن لگے گا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21اگست بروز سوموار کو لگے گا۔ ماہر فلکیات کے مطابق دونوں چاند گرہن پاکستان میں دیکھے جا سکیں گے جبکہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔