کراچی پریس کلب کے باہر نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچی پریس کلب کے باہر نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچی: کراچی میں نرسوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے دن بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ احتجاج میں شریک نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہیں اور الائونسز انتہائی کم ہیں لہٰذا ان کو فوری طور پر پنجاب کے برابر تنخواہیں اور الاؤنسز دیئے جائیں۔

نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زور دار نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرے میں شریک نرسوں سے چند حکومتی ترجمانوں اور سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات صرف سیکرٹری صحت سے ہی کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں