لاہور: گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری

10:47 AM, 8 Feb, 2017

لاہور: گورنر ہاؤس وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاقی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق شریک ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم آج شیخوپورہ میں بھکھی تھرمل پاور پلانٹ فیز ون کا افتتاح بھی کریں گے اور اس موقع پر کارکنوں سے بھی ان کا خطاب ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں