پشاور:پاکستان میں خیرات کے حواے سے مختلف خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ پاکستانی خیرات کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔اب باقاعدہ تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام پاکستانی جو رقم صدقات ،خیرات اور عطیات کے نام پر دیتے ہیں اس کا حساب لگایا گیا کہ یہ رقم240 ارب روپے بنتی ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری مذہبی تہواروں اور عطیات کی اپیل پر بڑھ چڑھ کر چندہ بھی دیتے ہیں اور خیرات بھی کرتے ہیں.
سال 1998 سے لے کر 2014 تک دی جانے والی خیرات کی رقم میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب یہ 70 ارب سے بڑھ کر 240 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ سے اخذ کیے گئے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انفرادی سطح پر دی جانے والی خیرات کا 68 فیصد حصہ براہ راست ضرورت مند رشتہ داروں، معذور افراد اور بھکاریوں کو دیا جاتا ہے۔
رپورٹ بتایا گیا ہے زیادہ تر لوگ مذہبی بنیادوں پر خیرات کرتے ہیں جب کے اس کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خیرات کی جاتی ہے۔ مزید اعداد و شمار کے مطابق صوبے پنجاب میں ہر سال 113 ارب کی خیرات دی جاتی ہے جبکہ سندھ میں 78 ارب روپے، خیبر پختونخوا ہ 38 ارب روپے اور بلوچستان میں10 ارب روپے کی خیرات کئے جاتے ہیں.