بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

10:18 AM, 8 Feb, 2017

کوئٹہ: زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پسنی، تربت اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 6 جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پسنی کے مغرب میں 23 کلو میٹر تھا۔

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم ڈی سی گوادر اور مقامی انتطامیہ کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں