لاہور: سوتیلے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا باپ دم توڑ گیا

09:53 AM, 8 Feb, 2017

لاہور: امجد کو ایک روز قبل اس کے سوتیلے بیٹے محسن نے اپنی ماں سے جھگڑے کے باعث طش میں آ کر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جبکہ محسن کا 6 سالہ سوتیلہ بھائی شان بھی گولی لگنے کے باعث ایک روز قبل جاں بحق ہو گیا تھا۔

امجد کو زخمی حالت میں جناح اسپتال ایمرجنسی واڈ میں لایا گیا تھا اور ڈاکڑوں نے پیٹ میں لگی گولی کو نکال کر وارڈ میں شفٹ کر دیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور آج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے گولیاں مار کر فرار ہونے والے ملزم محسن کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں