دبئی: پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کے اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کے تمام خدشات کو دور کرنے کے لیے چئیرمین پی ایس ایل نے خود فرنچائز مالکان، کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں لاہور میں فائنل کھیلنے سے متعلق سیکورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی گئی۔
ایونٹ کے سفیر رمیز راجا نے غیر ملکی کرکٹرز سے لاہور سے متعلق سیکورٹی خدشات کو دور کیا۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل 5 فروری کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ نجم سیٹھی پر اُمید ہیں کہ پہلے کی طرح دوسرا ایڈیشن بھی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں