لاہور : لاہور میں بسنت منانے کی خبروں کی پنجاب حکومت کی طرف سے سختی سے تردید کر دی ہے ۔گزشتہ روز وزیر اعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے صوبے میں بسنت منانے پر پابندی عائد کردی
وزیر اعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے اپنے ٹوئیٹ میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا جہاں بھی بسنت پر پابندی کی خلاف ورزی کی گئی،اس علاقے کا ڈی پی او زمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
واضع رہے کہ پنجاب خصوصا َلاہور میں کئی سالوں سے بسنت پر پابندی عائد ہے ۔اور پابندی کی خلاف ورزی باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔پچھلے ہفتے لاہور کے کئی علاقوں سے پتنگ اور گڈی ڈور بنانے والوں کو گرفتار کیا گیا ۔