مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ موڑ پر تیز رفتار ٹرالر نےناکے پر تعینات پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا. پولیس ذرائع کیمطابق کانسٹیبل محمدسرفراز ٹریفک پولیس میں تعینات تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کانسٹیبل کے ساتھیوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیاگیا.
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا. پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لےلیا ہے اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کیاجارہا ہے.
واقعہ کے بعد ڈی ایس پی سٹی اور پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی اور زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی.