شامی باغیوں کا دارالحکومت پر قبضے کے بعد قیدیوں کےلیے عام معافی کا اعلان

شامی باغیوں کا دارالحکومت پر قبضے کے بعد قیدیوں کےلیے عام معافی کا اعلان

دمشق: شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر اپنے پہلے خطاب میں شام میں بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہونے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق، باغیوں نے اپنے خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کی صورتحال اب محفوظ ہے اور کسی کے خلاف کوئی  انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

شامی باغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب نیا عہد شروع ہو رہا ہے۔ باغیوں کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔

تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے سابق شامی فوج اور عوام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری اداروں سے دور رہیں۔ ابو محمد الجولانی نے یہ بھی وضاحت کی کہ اقتدار کی منتقلی تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام حکومتی اداروں کی سربراہی کریں گے، کیونکہ سرکاری ادارے اس وقت ان کی نگرانی میں ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں