عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کامیاب، آزاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کامیاب، آزاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

مظفرآباد : عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ آرڈیننس جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد کرتا تھا اور اس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے بھرپور احتجاج اور ہڑتال کی تھی۔

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ صدر آزاد کشمیر نے اس حوالے سے وزیرِاعظم انوار الحق کو خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے اس آرڈیننس کی مخالفت کی تھی۔

دوسری جانب، پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں زرداری ہاؤس میں ہوا تھا، جس میں پارٹی نے اس متنازع آرڈیننس کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

مصنف کے بارے میں