برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے

02:06 PM, 8 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن : برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس سے نظام زندگی میں خلل پڑا۔

 طوفانی ہواؤں کے باعث کئی درخت گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، جن میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔اس خراب موسم کے اثرات ہوائی اڈوں اور ریلوے نظام پر بھی پڑے ہیں، جہاں مختلف پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور کئی شہروں میں ریلوے شیڈول متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ، طوفانی موسم کی وجہ سے فٹبال میچز بھی منسوخ کر دیے گئے۔جنوبی اور ساؤتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں