چیمپئنز ٹرافی : وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

چیمپئنز ٹرافی : وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر اعتماد کا اظہار

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور پیشرفت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میں محسن نقوی نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے، اور پاکستان کی عزت ہمیشہ سب سے اہم ہے۔

اس کے علاوہ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔ انشاءاللہ، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبریں جلد سامنے آئیں گی۔

مصنف کے بارے میں