کراچی :کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا کا انتقال گزشتہ رات ہوگیا۔ پارک کے ذرائع کے مطابق، سونیا کو اس کی ساتھی ہتھنی کے ساتھ معمول کے مطابق کھانا کھلایا گیا تھا اور بند کر دیا گیا تھا۔ صبح جب عملہ پہنچا تو ہتھنی سونیا کو مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سونیا کی عمر تقریباً 22 سے 23 سال تھی اور وہ گزشتہ رات تک مکمل صحت مند دکھائی دے رہی تھی۔ ہتھنی کی وفات کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس میں لاہور کی یونیورسٹی کے ماہرین اور فور پاز ٹیم بھی شامل ہوگی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی کے مختلف اعضاء کے نمونے لیبارٹری بھیجے جائیں گے، تاکہ اس کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔
سفاری پارک کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہتھنی سونیا کی وفات کے بعد پارک میں اب صرف دو ہتھنیاں باقی ہیں۔