لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 8 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئی ہیں ۔
مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی خصوصی دعوت پر مریم نواز اپنے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی لے کر چین جائیں گی۔ ان کا دورہ بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ شہروں تک ہوگا، جہاں وہ مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کا جائزہ لیں گی۔
اس دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، میڈیکل اور صنعتی شعبوں کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔مریم نواز اپنے دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔