واشنگٹن : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا تنازعہ امریکا کا مسئلہ نہیں ہے اور واشنگٹن کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ "شام میں گڑبڑ ہو رہی ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے اور اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہماری لڑائی نہیں ہے، یہ چلتی رہے، ہمیں اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔" یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شامی باغیوں نے درعا اور قنیطرہ شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد حمص شہر میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، شامی حکومت کے خلاف باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سویدا صوبے میں بشار الاسد کے پورٹریٹس کو پھاڑ دیا گیا ہے، جبکہ حما شہر میں ان کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ گرا دیا گیا۔
شامی باغیوں کی دمشق کی جانب تیز پیش قدمی جاری ہے، اور عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تقریباً دو ہزار شامی فوجی عراق میں پناہ لے چکے ہیں۔