ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔


 ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں  آپریشن میں  پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں  آپریشن  کیا۔  فائرنگ کے تبادلے  میں 5دہشت گرد  ہلاک ہوگئے۔  آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق  مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

 آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں