اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ ، آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری ، اپیلیٹ ٹربیونل قائم  کیا جائے گا

07:35 PM, 8 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نگران وفاقی کابینہ نے نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع  کاکہنا ہےکہ  نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 

نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔ مختلف عدالتوں میں کیسز دائر ہونے سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا۔

 ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ملک بھر کی ہائیکورٹس اوردیگرعدالتوں میں جاری مقدمات اپیلیٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں