دبئی: دبئی شاپنگ فیسٹیول میں 800 ڈرونز آسمان پر منظر کشی کریں گے۔ دبئی فیسٹیول 38 روز تک جاری رہے گا۔ دبئی فیسٹیول کے 29 ویں ایڈیشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ فیسٹیول 14 جنوری تک جاری رہے گا۔ ا س کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں 8 سو ڈرونز آسمان پر منظر کشی کرتے ہوئے نظرآئیں گے اور شائقین کی توجہ حاصل کریں گے۔
معروف اینیمیٹر محمد سعید حریب کے ساتھ ایک منفرد اشتراک میں یہ شو اماراتی ثقافت کو اپنے بیانیے میں ڈھالا جائے گا۔ پہلا تھیم پریوں کی کہانیوں کے جادو کو مقامی روایات کی متحرکیت کے ساتھ ملاتا ہے۔ دوسرے تھیم میں، اماراتی خلائی ایکسپلورر کے سفر کی دلکش کہانی کے ذریعے ناظرین کو دبئی کے مستقبل کی طرف راغب کرتے ہوئے، شو شہر کی امنگوں، جدت طرازی کے عزم اور ترقی کے عالمی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کی مثال دیتا ہے۔
نئے سال کی آمد کے حوالے سے خوبصورت فائر ورکس کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں فیملیز کیلئے متعدد تفریح پروگرامز آتش بازی ، فیشن شو اور براہ راست محافل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے دوران شاپنگ مالز میں زیوارت ، الیکڑونکس کا سامان انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوں گی