نیہاککڑ ابوظہبی میں پرفارم کریں گی

04:14 PM, 8 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی:  بالی وڈ کی گلوکارہ نیہا ککڑ ابوظہبی میں پرفارم کریں گی۔ نیہا ککڑ ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کےفائنل میں پرفارم کریں گی۔ وہ ڈانسر اوراداکار  الناز نوروزی کےساتھ پرفارم کریں گی۔ نیہا اختتامی تقریب میں جلوے بکھیریں گی۔ نیہاککڑ نے  انڈین آئیڈول سے 2005 میں شہرت پائی تھی۔  اس کے بعد وہ بالی وڈ  میں جانا پہچانا چہرہ بن گئیں۔

نیہا ککڑ کے مشہور گانوں میں ’یاد پیا کی آنے لگی‘، ’او ساقی ساقی‘، ’تُو ہی یار میرا‘، ’کلّا سوہنا‘ اور دیگر گانے شامل ہیں جبکہ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونُو ککڑ کا شمار بھی بالی وڈ کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

نیہا نے   جب  گانا ’ملے ہو تُم ہم کو’ کوگایا تھا تو ہر  طرف دھوم مچادی تھی۔ اس کو  کمپوز اور تحریر کرنے والے ان کے اپنے بھائی ہی تھی۔ اس گانے نے سوشل میڈیا پربہت زیادہ بزنس کیا تھا اور شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔ 

مزیدخبریں