پنجاب میں بیوٹی انجیکشن لگانے والے غیر مستند افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں بیوٹی انجیکشن لگانے والے غیر مستند افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر برائے پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بیوٹی انجیکشن لگانے والے غیر مستند افراد کے خلاف تیز کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

پنجاب کے ضلعی ڈرگز کوالٹی کنٹرول بورڈز کے سیکرٹریز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  نگران وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ  بیوٹی  انجیکشن کے نام پر بیماریاں لگانے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ 

 وزیر  پرائمری ہیلتھ نے کہا کہ پنجاب میں تمام بیوٹی پارلرز کی قانونی حیثیت چیک کی جائے اور  ہیلتھ کیئر کمیشن کی مشاورت سے بیوٹی پارلرز کے لیے ایس او پیز بنائے جائیں۔


ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ بیوٹی کریموں، ٹیکوں، اور ادویات پرپابندی لگا دی گئی ہے،  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظورشدہ بیوٹی کریم، داوئیں اور انجیکشنز استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  غیر معیاری بیوٹی کریمز پیچیدہ بیماریوں حتیٰ کہ کینسر کا باعث بن رہی ہیں جب کہ صرف کوالیفائیڈ اسکن اسپیشلسٹ اور سرجن ہی بیوٹی انجیکشن لگا سکتے ہیں

مصنف کے بارے میں