اسلام آباد: صوبہ سندھ میں اور جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل نے درس ویسٹ کنواں نمبر 2کی 2081میٹر کھدائی کی۔ درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی۔
اعلامیہ اوجی ڈی سی ایل میں کہا گیاہے کہ درس کنواں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت کرلی گئی۔ تیل و گیس کی نئی دریافت سے ملکی درآمدی بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی جارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔