اسرائیل کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 350 سے زائد فلسطینی شہید

01:03 PM, 8 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ 

غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج کی  غزہ پر بمباری اب تک جاری ہے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد فلسطینی شہید  جبکہ ایک ہفتے میں 1 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد العودہ اور عثمان بن کاشغر مسجد پر شدید بمباری کی گئی، رفاہ اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کئے گئے۔

دوسری جانب  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیلی بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کر لیں۔ ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے  پیش کی جانے والی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔

یاد رہے کہ جنگ کے دہ ماہ میں اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے اب تک غزہ میں  17 ہزار سے زائد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 46 ہزار زخمی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت سے اب تک 266 شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں