سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور، عمران خان حکومت خاتمے کے بعد 100 انڈیکس میں 20 ہزار پوائنٹس اضافہ ہوا

11:01 AM, 8 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 66ہزار پوائنٹس کراس کر گئی۔ کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 1300 سے زائد  پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا۔

 ہنڈریڈ انڈیکس 66 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد تقریباً 20 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2022 کے پہلے ہفتے میں 100 انڈیکس 44 ہزار 386 پوائنٹس کی سطح پر  تھا۔

مزیدخبریں