نیویارک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا۔
فوربز کی بلین ائیر لسٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ نے 7 دسمبر کو بھی کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا مگر پھر ٹیسلا کے بانی دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔
فوربز کی رئیل ٹائم بلین ائیر لسٹ کے مطابق اس وقت برنارڈ آرنلٹ 186.3 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ اس کے مقابلے میں ایلون مسک اس وقت 185.4 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، یعنی فرق بہت کم ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ ایک بار پھر نمبرون پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔